مظفر گڑھ، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم داعش کے 3 دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار

مظفر گڑھ، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم داعش کے 3 دہشتگرد بارودی مواد ...
مظفر گڑھ، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم داعش کے 3 دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرگڑھ(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)مظفر گڑھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی میں 3 دہشتگردوں کو بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا ، گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے،تفصیلات کے مطابق ملک میں امن و امان کیلئے سکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفساد جاری ہے ، سی ٹی ڈی نے مظفر گڑھ کے علاقے راولے والا میں کارروائی کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا،دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم اور دیگر دھماکا خیز مواد برآمد ہوا،سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے اور گرفتار افراد میں محمدنوید،شاہد نفیس اور محمدراشد شامل ہیں اور ان کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اوراوکاڑہ سے ہے،جن کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او اویس احمد نے بتایا کہ دہشتگرد کرسمس پردہشتگرد کارروائی کرناچاہتے تھے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں