پاکستان میں ہائیڈروپراجیکٹ پر کام کرنیوالا چینی انجینئر اچانک سائٹ سے لاپتہ ، یہ دراصل کون تھا ؟ پریشان کن تفصیلات منظرعام پر

پاکستان میں ہائیڈروپراجیکٹ پر کام کرنیوالا چینی انجینئر اچانک سائٹ سے لاپتہ ...
پاکستان میں ہائیڈروپراجیکٹ پر کام کرنیوالا چینی انجینئر اچانک سائٹ سے لاپتہ ، یہ دراصل کون تھا ؟ پریشان کن تفصیلات منظرعام پر

  

راولپنڈی(ویب ڈیسک) کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کہوٹہ پر کام کرنیوالے چینی انجینئر کی پراسرار گمشدگی پرمنصوبے پرکام کرنیوالوں اورسیکیورٹی سے متعلقہ 11 افراد کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  گمشدگی کی اطلاع پر چینی سفیر بھی سخت سکیورٹی میں کروٹ ہائیڈ رو پاور پروجیکٹ پہنچے اور اس مقام جہاں سے چینی ماہرغائب ہوا کا دورہ کیا اور دو گھنٹے سے زائد پروجیکٹ سائٹ پررہنے کے بعد واپس اسلام آبادروانہ ہو گئے تاہم چند دنوں میں کروٹ ہائیڈروپاورپروجیکٹ پر سکیورٹی لیپس کایہ دوسراواقعہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پروجیکٹ پر کام کرنے والے ماہرین ٹنل کی کھدائی میں مصروف تھے کہ وہاں سپروائزر کی حثییت سے خدمات سرانجام دینے والا چینی ماہر جس کا نام لیو بتایا جاتا ہے پراسرار طور پرلاپتہ پایاگیا۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی