غیر ملکی سعودی معاشرے کی روایات اور رسم و رواج کا احترام کریں: سعودی پبلک پراسیکیوشن

غیر ملکی سعودی معاشرے کی روایات اور رسم و رواج کا احترام کریں: سعودی پبلک ...
غیر ملکی سعودی معاشرے کی روایات اور رسم و رواج کا احترام کریں: سعودی پبلک پراسیکیوشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جده (محمد اكرم اسد) سعودى پبلک پراسیکیوشن نے تاکیدکی ہے کہ مملكت میں مقیم غیر ملکی سعودی معاشرے کی روایات اور رسم و رواج کا احترام کریں اور ملکی قوانین و ضوابط کی پابندی کریں۔پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹر پر توجہ دلائی ہے کہ سعودی نظام حکومت کی دفعہ 41میں یہ بات واضح کردی گئی ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی سعودی قوانین کے پابند ہوں گے اور انہیں سعودی معاشرے کی اقدار کا لحاظ کرنا ہوگا اور سماجی روایات و جذبات کا احترام کرنا پڑے گا۔