فاروق ستار کا کراچی میں بستیاں گرانے کیخلاف احتجاج کا اعلان

فاروق ستار کا کراچی میں بستیاں گرانے کیخلاف احتجاج کا اعلان
فاروق ستار کا کراچی میں بستیاں گرانے کیخلاف احتجاج کا اعلان

  

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں رہائشی عمارتوں کیخلاف جاری آپریشن کیخلاف متحدہ نے 23 دسمبر کو احتجاج کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ رشین اور امریکن کٹنگ کا بھی نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں غلط ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان پھر ایکشن میں آنے کیلئے تیار ہو گئی ہے۔ پارٹی کی جانب سے کراچی میں بستیاں گرانے کیخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فاروق ستار کہتے ہیں کل احتجاجی کیمپ لگائیں گے اور ہفتہ کو سندھ حکومت کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارے دور میں چائنا کٹنگ ہوئی تو تحقیقات کریں، ہر قسم کی چائنہ کٹنگ او قبضہ مافیا کے خلاف ہیں مگر کراچی میں 85 فیصد رشین اور امریکن کٹنگ ہے، سپریم کورٹ اس کا بھی نوٹس لے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی