این اے 120 ضمنی الیکشن ، بیگم کلثوم نواز کب حلف اٹھانے جارہی ہیں؟ اب تک کی سب سے بڑی خبرآگئی

این اے 120 ضمنی الیکشن ، بیگم کلثوم نواز کب حلف اٹھانے جارہی ہیں؟ اب تک کی سب سے ...
این اے 120 ضمنی الیکشن ، بیگم کلثوم نواز کب حلف اٹھانے جارہی ہیں؟ اب تک کی سب سے بڑی خبرآگئی

  

لندن، اسلام آباد (ویب ڈیسک) لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 120 سے منتخب ہونے والی بیگم کلثوم نواز آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے میں قومی اسمبلی کے 51 ویں سیشن کے دوران اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گی۔روزنامہ جنت کے مطابق  لندن میں کیموتھراپی کے تین مراحل سے گزرنے والی سابق خاتون اول کلثوم نواز کی حالت بہتر ہے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

انہیں کیموتھراپی کے 6 سے 8 مراحل سے گزرنے کا مشورہ دیا گیا تھا، تاہم بتایا گیا ہے کہ ضرورت محسوس ہونے پر انہیں صرف ایک مرحلے سے گزرنا پڑے گا جبکہ لیگیذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی آمد کے موقع پر لاہور کے لوگ ان کا استقبال کریں گے۔ اخبار کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی ڈاکٹرز انہیں سفر کی اجازت دیں گے، مریم نواز ان کی آمد کے شیڈول کا اعلان کریں گی۔خیال کیا جاتا ہے کہ واپسی پر بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ان کی بیٹی مریم نواز ساتھ ہوں گی۔

قومی اسمبلی کا سیشن 11 جنوری سے شروع ہوگا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سیشن پرسکون رہے گا کیونکہ حکومت نے فاٹا کا معاملہ پہلے ہی طے کر لیا ہوگا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی لاہور کی نشست این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں کلثوم نواز کامیاب ہوچکی ہیں تاہم اپنی علالت کی وجہ سے لندن میں زیرعلاج ہیں اور تاحال حلف نہیں اٹھاسکیں ۔ 

مزید : قومی /برطانیہ