جنوبی پنجاب سے داعش کے 3 کارکنان رنگے ہاتھوں گرفتار، یہ دراصل کون تھے اور کیا کام کرنے جارہے تھے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

جنوبی پنجاب سے داعش کے 3 کارکنان رنگے ہاتھوں گرفتار، یہ دراصل کون تھے اور کیا ...
جنوبی پنجاب سے داعش کے 3 کارکنان رنگے ہاتھوں گرفتار، یہ دراصل کون تھے اور کیا کام کرنے جارہے تھے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرگڑھ  (ویب ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والے 3 دہشت گردوں کو مظفر گڑھ سے گرفتار کرلیا۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سی ٹی ٹی نے مظفر گڑھ کے علاقے راولے والا میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جب کہ ان کے قبضے سے دستی بم بھی برآمد کیے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جب کہ وہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اور اوکاڑہ کے رہائشی ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں محمد نوید، شاہد نفیس اور محمد ارشد شامل ہیں۔

ڈی پی او مظفر گڑھ اویس احمد کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔