گجرات،سرائے عالمگیر میں اہل علاقہ نے بھیڑیں اور بکریاں نگلنے والا 15 فٹ لمبے اور 2 من وزنی اژدھا پکڑ لیا

گجرات،سرائے عالمگیر میں اہل علاقہ نے بھیڑیں اور بکریاں نگلنے والا 15 فٹ لمبے ...
گجرات،سرائے عالمگیر میں اہل علاقہ نے بھیڑیں اور بکریاں نگلنے والا 15 فٹ لمبے اور 2 من وزنی اژدھا پکڑ لیا

  

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن)گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر میں اہل علاقہ نے کئی بھیڑوں اور بکریوں کو نگلنے والے 15 فٹ لمبے اور 2 من وزنی اژدھے کو پکڑ لیا،نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق افریقی نسل کے اژدھے کو سرائے عالمگیر کے پہاڑی علاقے سے پکڑا گیا ہے جو اہل علاقہ کیلئے خوف کی علامت بنا ہوا تھا اور لوگوں کی کئی بھیڑوں اور بکریوں کو نگل چکا ہے،اہل علاقہ نے3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد اژدھے کو قابو کر لیا جس کی لمبائی15 فٹ اور وزن 2 من کے قریب بتایا جاتا ہے، اژدھے کو ریسکیو حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /گجرات