’’بھارت دراصل پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے اس لیے بھاگتا ہے کیونکہ ۔ ۔ ۔‘‘ وفاقی وزیرریاض پیرزادہ نے اعلان کردیا

’’بھارت دراصل پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے اس لیے بھاگتا ہے کیونکہ ۔ ۔ ...
’’بھارت دراصل پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے اس لیے بھاگتا ہے کیونکہ ۔ ۔ ۔‘‘ وفاقی وزیرریاض پیرزادہ نے اعلان کردیا

  

ٍ ا سلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ بھارتی کر کٹ ٹیم دنیا کی بڑی بیٹنگ لائن ہوگی لیکن ہمارے سامنے ٹھس ہے،بھارت ہم پر بم مارتا ہے اس کے باوجود ہم انکے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں،بھارت ویٹو پاور کی خواہش رکھتا ہے لیکن ہم سے کر کٹ کھیلنے سے ڈرتاہے، پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پاکستان کی پہلی سپو رٹس یونیورسٹی کے قیام کیلئے منظوری دیدی ہے ،سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کیلئے چین کے اسکالر سے بات چیت جاری ہے۔وہ جمعرات کو پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے حالات اب پہلے جیسے نہیں رہے،ہم ایک ایک پائی کا حساب پارلیمنٹ سمیت سب اداروں کو دینے کیلئے تیار ہیں، پی ایس بی ملازمین کے بچوں کو روزگار پاکستان سپورٹس بورڈ میں دینگے ۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم گیمز کی تیاریوں میں دن رات مصروف ہیں، پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پاکستان کی پہلی سپو رٹس یونیورسٹی کے قیام کیلئے منظوری دیدی ہے ،سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کیلئے چین کے اسکالر سے بات چیت جاری ہے ،کرکٹ میں کوچ مکی آرتھر نے کام کیا اور کرکٹ ٹیم کو کہاں سے کہاں لیں گے ،انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے کیش انعامات میں اضافہ کر دیا ہے ۔

پاک بھارت کر کٹ سیریز کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت پاکستان پر بم مار رہا ہے اس کے باوجود ہم ان سے کھیلنے کو تیار ہیں، بھارت پاکستان سے کھیلنے میں پتا نہیں کیوں گھبراتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے شرماتا کیوں ہے،بھارت ہم پر بم مارتا ہے ہم پھر بھی ہم کھیلنا چاہتے ہیں،بھارت ویٹو پاور کی خواہش رکھتا ہے لیکن ہم سے کر کٹ کھیلنے سے ڈرتاہے،بھارتی کر کٹ ٹیم دنیا کی بڑی بیٹنگ لائن ہوگی ۔

مزید : کھیل