اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف لاہور پہنچ گئے، کتنے دن رکیں گے اور کیا کام کریں گے؟ بڑی خبر آگئی

اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف لاہور پہنچ گئے، کتنے دن رکیں ...
اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف لاہور پہنچ گئے، کتنے دن رکیں گے اور کیا کام کریں گے؟ بڑی خبر آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نجی دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سعودی عرب سے لاہور پہنچے ہیں۔ وہ خصوصی طیارے کے ذریعے نجی دورے پر لاہور پہنچے ہیں جہاں وہ کچھ تقریبات میں شرکت کریں گے جبکہ اپنے دورے کے دوران وہ بعض اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ خیال رہے کہ راحیل شریف اپنے دورے کے دوران پاکستان میں 2 ہفتے کیلئے قیام کریں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی