آپریشن ردالفساد، ایف سی کی بلوچستان میں کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

آپریشن ردالفساد، ایف سی کی بلوچستان میں کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد مارے ...
آپریشن ردالفساد، ایف سی کی بلوچستان میں کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی کی بلوچستان میں کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردمقامی افراد کو ڈراتے اور دھمکیاں دیتے تھے،اطلاع ملنے پر ایف سی نے بلوچستان کے شمال میں کارروائی کی جس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی،جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے ، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں،آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی ایک اور کارروائی میں بھی 2 دہشتگرد مارے گئے ۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی