اسلام آباد ہائیکورٹ،ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت ہوئی، وزارت داخلہ نے ملی مسلم لیگ پر پابندی سے متعلق جواب جمع کرا دیا،درخواست گزار کی جانب سے رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں