ملتان کی کچرا کنڈی میں دھماکہ

ملتان (ڈیلی پاکستان )ملتان میں کچرے کے ڈھیر میں دھماکے کے بعدشہر میں خوف و ہراس پھیل گیااور بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق دھماکا ملتان کے علاقے گل زیب کالونی میں ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا، سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ دھماکازہریلی بوتل کے پھٹنے سے ہوا اس میں کوئی دھماکا خیزمواد نہیں تھا۔
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں