”حضرت غوث اعظم ؒ کی ہیبت اور جلال سے لوگ کانپ اٹھتے تھے لیکن آپؒ ایک ایسا کام بھی کرتے تھے کہ ...“امام الاولیاکی زندگی کا وہ پہلو جسے بہت کم لوگ جانتے ہیں

”حضرت غوث اعظم ؒ کی ہیبت اور جلال سے لوگ کانپ اٹھتے تھے لیکن آپؒ ایک ایسا کام ...
”حضرت غوث اعظم ؒ کی ہیبت اور جلال سے لوگ کانپ اٹھتے تھے لیکن آپؒ ایک ایسا کام بھی کرتے تھے کہ ...“امام الاولیاکی زندگی کا وہ پہلو جسے بہت کم لوگ جانتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حضرت شیخ عبدالقادرجیلانی غوث اعظم ؒ کا رعب و جلال اسقدر زیادہ تھا کہ آپ ؒ کی محفل میں لوگ آپؒ کو نگاہ بھر کر نہیں دیکھ پاتے اورہیبت نگاہ کی تاب نہ لاپاتے لیکن آپؒ کی شفقت اور محبت کا یہ عالم تھا کہ بچوں کے ساتھ بے تکلف ہوتے،اپنے اہل خانہ کے سارے کام اپنے ہاتھوں سے کرتے تھے۔ حضرت شہاب الدین سہروردیؒ نےاپنی مشہور کتاب ”عوارف المعارف “ میں لکھا ہے کہایک شخص نے حضرت غوث پاک ؒ سے پوچھا”سیدی ! آپ نے نکاح کیوں کیا ؟“
آپؒ نے فرمایا”میں نکاح کرنا نہیں چاہتا تھا کہ اس سے میرے اوقات میں کدورت پیداہو جائے گی لیکن نبی کریم ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ عبدالقادر ! تم نکاح کر لو . اللہ کے یہاں ہر کام کا ایک وقت مقرر ہے . پھر جب یہ وقت آیا تو اللہ نے مجھے چار ازواج عنایت کیں ، جن میں سے ہر ایک مجھ سے کامل محبت کرتی ہے “
”عوارف المعارف “ کے علاوہ دیگر کتب میں بھی لکھا ہے کہ حضرت عبد القادر جیلانی ؒ اپنے گھر کا سودا سلف خریدنے بذات خود بازار جاتے ، سفر میں ہوتے تو منزل پر پہنچ کر آٹا گوندھتے ، روٹیاں پکاتے اور اپنے ساتھیوں میں تقسیم فرماتے .جب آپ ؒکی زوجہ محترمہ علیل ہوتیں تو خانہ داری سے متعلق تمام امور سر انجام دیتے . گھر صاف کرتے ، روٹی پکاتے اور بچوں کو اپنے ہاتھ سے کھلاتے .

مزید :

روشن کرنیں -