اسحاق ڈار کی لمبی چھٹی کے بعد وزیر اعظم نے بڑا قدم اٹھالیا، نیا وزیر خزانہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی، خزانے کی چابیاں کس کے ہاتھ میں دیں ؟ بڑی خبر آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کی طویل رخصت کے باعث پارلیمانی سیکرٹری رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
گزشتہ کئی دنوں سے وفاقی وزیر داخلہ اسحاق ڈار طبیعت کی خرابی کے باعث بیرون ملک گئے ہوئے ہیں جس کے باعث معاشی امور میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے وفود اور دیگر معاملات میں اسحاق ڈار کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی ہے جس کے باعث وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمانی سیکرٹری رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ بنادیا جائے۔
براہ راست ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ ان کی تعینای کی سمری پر صدر کے دستخط ہونا باقی ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین آج (جمعہ کو) کراچی جا رہے ہیں جس کے باعث سمری پر دستخط نہیں ہوسکیں گے، امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اگلے ہفتے رانا افضل بطور وزیر مملکت برائے خزانہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
واضح رہے کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے مطابق کابینہ میں 49 وزیر ہوسکتے ہیں ، رانا افضل کی شمولیت کے بعد کابینہ کے اراکین کی تعداد 48 ہوجائے گی۔