لاہور ہائیکورٹ،ارکان اسمبلی پر یوسی فنڈز کے استعمال پر پابندی عائد، متعلقہ حکام سے 28 دسمبر تک جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ،ارکان اسمبلی پر یوسی فنڈز کے استعمال پر پابندی عائد، متعلقہ ...
لاہور ہائیکورٹ،ارکان اسمبلی پر یوسی فنڈز کے استعمال پر پابندی عائد، متعلقہ حکام سے 28 دسمبر تک جواب طلب

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے ارکان اسمبلی پر تاحکم ثانی یوسی فنڈز کے استعمال پر پابندی عائد کردی اور متعلقہ حکام سے 28 دسمبر تک جواب طلب کر لیا، تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نے یونین کونسلوں کے فنڈز ارکان اسمبلی کو دینے کیخلاف درخواستوں کی سماعت کی ،درخواستیں گجرات اور جھنگ کی 71 یوسی چیئرمینوں کی جانب سے دائر کی گئیں تھیں، درخواست گزاروں نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا تھا کہ حکومت نے یونین کونسل کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 25 لاکھ رکھے ہیں،یہ سکیمیں ایم این اے اور ایم پی اے نے ہائی جیک کر لیں ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ارکان اسمبلی کے فنڈز کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایسی سکیمیں عوام کے نمائندوں کےلئے ہوتی ہیں،جسٹس شمس محمود مرزا نے ارکان اسمبلی پر تاحکم ثانی یوسی فنڈز کے استعمال پر پابندی لگادی اور متعلقہ حکام سے 28 دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور