سپریم کورٹ ،این ٹی ایس فیل طلبا کی درخواستیں مسترد،ایف آئی اے کو 3 ماہ میں انکوائری کا حکم

سپریم کورٹ ،این ٹی ایس فیل طلبا کی درخواستیں مسترد،ایف آئی اے کو 3 ماہ میں ...
سپریم کورٹ ،این ٹی ایس فیل طلبا کی درخواستیں مسترد،ایف آئی اے کو 3 ماہ میں انکوائری کا حکم

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے این ٹی ایس میں فیل طلبا کی درخواستیں مسترد کر دیں اور سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ایف آئی اے کو 3 ماہ میں انکوائری کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق طلباءنے این ٹی ایس کا پیپرلیکس ہونے کے معاملے کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیلنج کر رکھا تھا، جسٹس مشیر عالم نے درخواست کی سماعت کی ، درخواست میں طلبا نے پیپرلیکس ہونے پر دوبارہ امتحان لینے کا استدعا کی تھی ۔

دوران سماعت جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کامستقبل عزیز لیکن طلبا سوچیں یہ آخری موقع نہیں، طلبایہ سوچیںکہ دنیا یہاں ختم نہیں ہوگئی ، عدالت نے این ٹی ایس کے وکیل سے سوال کیا کہ پیپرلیکس سے متعلق کیاتحقیقات کیں ،اس پر وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹائپنگ غلطی کے باعث ہرامیدوارکو2 نمبراضافی دیئے ،اس پر این ٹی ایس کے حامی اورمخالف طلبانے عدالت میں شورشراباکیا ، عدالت نے طلباکوکمرہ عدالت سے باہرنکال دیا۔

جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ باہرجائیں ،عدالت شوربرداشت نہیں کرے گی اورعدالت کو مچھلی بازار نہ بنائیں،انہوں نے کہا کہ طلبا اپنی زندگی میں نظم وضبط لائیں ۔

عدالت نے این ٹی ایس میں فیل طلبا کی درخواستیں مسترد کر دیں اور سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ایف آئی اے کو 3 ماہ میں انکوائری کا حکم دے دیا ۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی