علی رضا عابدی کا ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا فیصلہ

علی رضا عابدی کا ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا فیصلہ
علی رضا عابدی کا ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا فیصلہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) علی رضا عابدی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں واپسی کا گرین سگنل دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق علی رضا عابدی نے استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آج ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ان کی رہائش گاہ پر جاکر باضابطہ اعلان کریں گے، استعفیٰ واپس لینے پر علی رضا عابدی کی رابطہ کمیٹی میں شمولیت کاامکان ہے۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے گذشتہ ماہ 8 نومبر کو پارٹی چھوڑنے اور قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،علی رضا عابدی نے مصطفی کمال کی پارٹی پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) سے اتحاد کے باعث پارٹی سے استعفیٰ دیا تھا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی