کینیڈا میں کرسمس کی تیاریاں

کینیڈا میں کرسمس کی تیاریاں
کینیڈا میں کرسمس کی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 عید تہوار پر ہمیں بہت تنہائی محسوس ہوتی ہے۔پاکستان میں تھے تو مہینوں پہلے ہی عید کی تیاروں شروع کردیتے تھے،کینیڈا میں ایسا نصیب کہاں۔ صرف کرسچینئز کو اپنی عید مناتے دیکھتے ہیں۔کرسمس میں یہاں بڑا ہلہ گلہ ہوتا ہے۔ان دنوں کرسمس کا استقبال کرنے کے لئے کیا کچھ ہورہا ہے،آئیں آپ کو اس بارے کچھ بتاتے چلیں۔

کینیڈا کے طول و عرض میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ان دنوں کرسمس کے سلسلہ میں تحائف کی خریداری عروج پر ہے۔ یوں کہیے کہ افراتفری نظر آتی ہے۔ کرسمس میں چند دن باقی ہیں مگر جس سے دریافت کریں یہی کہے گا کہ” خریداری مکمل نہیں ہو پائی ابھی تک “۔ تمام سٹورز نے 50 سے 70 فیصد تک قیمتوں میں کمی کر کے ”کرسمس سیل “ لگا رکھی ہے اور خریدار اس سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ عمر رسیدہ افراد اپنے شادی شدہ بچوں اور پوتے پوتیوں کیلئے تحائف خریدتے نظر آتے ہیں تو والدین اپنے تمام بچوں کو خوش کرنے کیلئے کپڑے کھلونے اور گیمز وغیرہ خریدنے کیلئے بھاگ دوڑ میں لگے ہیں۔ نوجوان لڑکے لڑکیوں کی اکثریت بھی تحائف کے تبادلہ میں سبقت لے جانے کیلئے اور سرپرائز دینے کیلئے گفٹ کارڈز، موبائل فونز اور پرفیوم وغیرہ کا دھڑا دھڑ انتخاب کر رہے ہیں۔ بہت سارے خواتین و حضرات آخری لمحے“ کی خریداری میں پڑے ہوئے ہیں۔
شاپنگ مال اور بڑے سٹورز پر خریداری کے ساتھ ساتھ اب کینیڈا سمیت پورے نارتھ امریکہ میں ”آن لائن شاپنگ “بھی بھرپور انداز میں جارہی ہے۔ آن لائن شاپنگ کی سہولت تمام بڑے چین سٹورز نے دے رکھی ہے اور لوگ گھر بیٹھے مطلوبہ اشیاءحاصل کرنے کو زیادہ آسان سمجھنے لگے ہیں۔ ان دنوں کینیڈا پوسٹ کے علاوہ تمام کورئیر کمپنیاں بہت مصروف ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں پیکٹ روزانہ لوگوں کے گھر وں پر ڈیلیور کر رہی ہیں۔ یہ بھی ممکن ہو گا کہ ایک سے دوسرے شہر بھجوائے گئے لیٹ پیکٹ، تحائف لوگوں کو کرسمس کی چھٹیوں کے بعد ملیں گے۔ زیادہ تر لوگ ابھی کوشش کر رہے ہیں کہ زیادہ رقم دے کر اپنے تحائف کو کرسمس سے پہلے ڈیلیور کرنے کو یقینی بنائیں۔ سیرز یہاں کینیڈا میں بہت بڑا سٹور تھا جس نے اپنا کاروبار بند کر دیا ہے اور اس پر ”کلوزنگ “ سیل سے لوگ بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ اس چین سٹور کی بندش جو کاروبار میں نقصان کی وجہ سے ہوئی ہے کہ ہزاروں ملازمین 8 روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
کرسمس پارٹیاں بھی ان دنوں عروج پر ہیں ان میں نجی و سرکاری اور کاروباری پارٹیاں شامل ہیں۔ سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز میں کرسمس اور نئے سال کی چھٹیاں ہو چکی ہیں اور یوں لوگ ایک دوسرے کو ہیپی ہالیڈیز اور کرسمس کی مبارکباد اور نیک خواہشات دیتے اور بھیجتے نظر آتے ہیں۔ کینیڈا میں سخت سردی میں کرسمس اور سالانہ چھٹیوں کو بھرپور منانے کیلئے بڑی عمارتوں اور گھروں کے باہر نگ برنگے برقی قمقمے ہر طرف نظر آتے ہیں اور گزشتہ سال کی نسبت اس سال کچھ زیادہ ہی گہما گہمی ہے۔
..

نوٹ: روزنامہ پاکستان میں شائع ہونے والے بلاگز لکھاری کا ذاتی نقطہ نظر ہیں۔ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

بلاگ -