دو غیرملکی لڑکیوں کو پاکستانی شہریت دینے کی کوشش ناکام ، یہ کن ممالک سے تھیں اور کیسے پکڑی گئیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

دو غیرملکی لڑکیوں کو پاکستانی شہریت دینے کی کوشش ناکام ، یہ کن ممالک سے تھیں ...
دو غیرملکی لڑکیوں کو پاکستانی شہریت دینے کی کوشش ناکام ، یہ کن ممالک سے تھیں اور کیسے پکڑی گئیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت داخلہ میں بھارتی اور ازبک دو لڑکیوں کو جعلی کاغذات پر پاکستانی شہریت دلوانے کی کوشش پکڑی گئی ، کاغذات کی تصدیق میں نوٹری پبلک کی مہریں جعلی نکلیں جس پر مارگلہ پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔ پولیس کو منیر احمد نے بتایا کہ ملزمہ آصفہ منظور جو کہ بھارتی شہری ہے کو ملزم نصرت مسعود کے ساتھ پاکستانی شہریت دلوانے کی خاطر دستاویزات پر نوٹری پبلک کی جعلی مہریں لگا کر وزارتِ داخلہ میں کاغذات پیش کئے گئے جو چیک کروانے پر جعلی نکلے۔ اسی طرح ازبکستان کی شہری لڑکی بلو نصر اللہ کے کاغذات بھی جعلی نکلے اس کے کاغذات ملزم غلام جاوید کے ساتھ منسلک کر کے پیش کئے گئے۔ روزنامہ ایکسپریس کے مطابق پولیس نے دھوکہ دہی کے دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے لیکن ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔

براہ راست نشریات دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی