پیپلزپارٹی پر سازش کے الزامات نہ لگائے جائیں، نوازشریف آج بھی جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، قمر زمان کائرہ

پیپلزپارٹی پر سازش کے الزامات نہ لگائے جائیں، نوازشریف آج بھی جمہوریت کو ڈی ...
پیپلزپارٹی پر سازش کے الزامات نہ لگائے جائیں، نوازشریف آج بھی جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، قمر زمان کائرہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدرقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پرسازش کے الزامات نہ لگائے جائیں،ہم جمہوریت کاتحفظ کرنے والے لوگ ہیں،یہ تو ساری عمر جمہوریت کی گاڑی ڈی ریل کراتے رہے ہیں،نواز شریف آج بھی جمہوریت کی گاڑی کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف کوجمہوری نظام اچھا نہیں لگتا، سابق وزیراعظم تصادم کی کوشش میں ہیں،انہوںنے کہا کہ نوازشریف اداروں کوگالیاں دے رہے ہیں،حدیبیہ کیس کوبھی کھلناچاہئے،پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ کیا یہ درست نہیں کہ 14 بے گناہوں کو قتل کیا گیا؟،کیامعصوم لوگوں کوانصاف نہیں ملناچاہئے،انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پرانصاف ملا تو وہ سڑکوں پرنہیں آئیں گے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور