پاک فضائیہ کو ایک ایسا طیارہ مل گیا کہ جان کر ہی دشمن کو دن میں تارے دکھائی دینے لگیں گے، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

پاک فضائیہ کو ایک ایسا طیارہ مل گیا کہ جان کر ہی دشمن کو دن میں تارے دکھائی ...
پاک فضائیہ کو ایک ایسا طیارہ مل گیا کہ جان کر ہی دشمن کو دن میں تارے دکھائی دینے لگیں گے، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

  

پاک فضائیہ نے جے ایف 17تھنڈر کے نئے ماڈل جے ایف 17بی کو اپنے بیڑے میں شامل کر لیا

کامرہ (اے این این)پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر کے نئے ماڈل جے ایف 17بی کو اپنے بیڑے میں شامل کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ نے ملک کے فضائی دفاع کے سلسلے میں ایک اور شاندارسنگ میل حاصل کر لیاہے ،پاک فضائیہ نے جے ایف 17تھنڈر کے نئے ماڈل جے ایف 17بی کو اپنے بیڑے میں شامل کر لیا ہے ۔جے ایف 17بی پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کیا گیاہے ۔اس طیارے میں ایندھن کا استعمال بھی قدرے کم ہو گا۔طیارے کو پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کرنے قبل چین میں اسکی باقاعدہ ٹیسٹنگ کی گئی۔طیارے کی شمولیت سے پاکستان کا دفائی نظام مزید مضبوط ہو گیا ہے ۔جبکہ بین الاقوامی خریداروں نے بھی اس طیارے کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

مزید : قومی /سائنس اور ٹیکنالوجی