نصیرآباد،پولیس اور ڈاکوﺅں میں مقابلہ، ایس ایچ او جاں بحق،3 اہلکار زخمی

نصیرآباد،پولیس اور ڈاکوﺅں میں مقابلہ، ایس ایچ او جاں بحق،3 اہلکار زخمی
نصیرآباد،پولیس اور ڈاکوﺅں میں مقابلہ، ایس ایچ او جاں بحق،3 اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نصیر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نصیر آباد میں پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او جاں بحق اور3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق پولیس نے نصیر آباد کے علاقے گنداخہ میں ڈاکوﺅں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس پر پولیس نے پوزیشنیں سنبھال لیں اور ڈاکوﺅں پر فائرنگ شروع کر دی، اسی طرح ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ایس ایچ او عبدالرحیم جاں بحق اور 3 اہلکار زخمی ہو گئے ،پولیس کی فائرنگ سے درجنوں وارداتوں میں مطلوب ڈاکو بھی مارا گیا، جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا،تاہم فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے،جاں بحق ایس ایچ او عبدالرحیم کا تعلق جعفر آباد سے ہے،لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں