لاہور،نوازشریف سے جاتی امراءمیں کارکنوں کی ملاقات، سرگودھا جلسے کی تیاریوں کی ہدایت

لاہور،نوازشریف سے جاتی امراءمیں کارکنوں کی ملاقات، سرگودھا جلسے کی تیاریوں ...
لاہور،نوازشریف سے جاتی امراءمیں کارکنوں کی ملاقات، سرگودھا جلسے کی تیاریوں کی ہدایت

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف سے پارٹی کارکنوں نے جاتی امراءمیں ملاقات کی جس میں مختلف امور پر مشاورت کی گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف کی لاہور میں موجودگی کے باعث سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں،آج جاتی امراءمیں نوازشریف سے ن لیگ کے کارکنوں نے ملاقات کی اور ایک ساتھ نماز جمعہ ادا کیا،نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نوازشریف نے کارکنوں کو 31 دسمبر کوسرگودھا میں جلسے کی تیاریوں کی ہدایت کی، سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ ارکان اسمبلی اوربلدیاتی نمائندے مل کرجلسے کی تیاریاں کریں، عوام کو بتانا ہے کہ مجھے کس بات کی سزا ملی۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : قومی