بیوی نے شوہر کی ایسی چیز دیکھ لی کہ غصے سے آگ بگولہ شوہر شکایت لے کر عدالت جا پہنچا، عدالت نے بیوی کو سزا سنا دی

بیوی نے شوہر کی ایسی چیز دیکھ لی کہ غصے سے آگ بگولہ شوہر شکایت لے کر عدالت جا ...
بیوی نے شوہر کی ایسی چیز دیکھ لی کہ غصے سے آگ بگولہ شوہر شکایت لے کر عدالت جا پہنچا، عدالت نے بیوی کو سزا سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برن(مانیٹرنگ ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں ایک خاتون کے ہاتھ اس کے شوہر کے ای میل اکاﺅنٹ کا پاس ورڈ لگ گیا۔ اس نے کھول کر دیکھا تو انکشاف ہوا کہ اس کے شوہر کے دیگر کئی خواتین کے ساتھ معاشقے چل رہے ہیں،

لیکن جب معاملہ عدالت پہنچا تو جج نے الٹا خاتون ہی کو بھاری جرمانے کی سزا سنا دی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق خاتون اور اس کا شوہر ایک دوسرے کے ساتھ اپنے اکاﺅنٹس کے پاس ورڈز شیئر کیا کرتے تھے لیکن ایک روز بیوی کو معلوم پڑا کہ اس کے شوہر نے ایک نیا اکاﺅنٹ بنا رکھا ہے جو وہ اس سے مخفی رکھے ہوئے ہے۔
شوہر نے پرانے پاس ورڈز میں سے ہی ایک اس اکاﺅنٹ کو لگا رکھا تھا چنانچہ بیوی اسے کھولنے میں کامیاب ہو گئی اور اس کی تمام ای میلز پڑھ لیں۔جب اس نے اس بابت اپنے شوہر سے استفسار کیا تو وہ پولیس کے پاس چلا گیا اور بیوی کے خلاف بغیر اجازت میل اکاﺅنٹ کھولنے کے جرم میں مقدمہ درج کروا دیا۔پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے 14ہزار 200سوئس فرانک (تقریباً 16لاکھ روپے)جرمانہ کر دیا گیا ۔جج نے ریمارکس میں کہا کہ ”خواہ لوگوں کا رشتہ جتنا بھی قریبی کیوں نہ ہو، انہیں دوسرے کی ذاتی معلومات تک رسائی کے لیے ہر حال میں اجازت لینی لازم ہے، میاں بیوی پر بھی یہ پابندی لاگو ہوتی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -