وزیر اعظم نے پورٹ قاسم پر وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، 15 ارب روپے لاگت کا منصوبہ 20 ماہ میں مکمل ہوگا: شاہد خاقان عباسی

وزیر اعظم نے پورٹ قاسم پر وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، 15 ...
وزیر اعظم نے پورٹ قاسم پر وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، 15 ارب روپے لاگت کا منصوبہ 20 ماہ میں مکمل ہوگا: شاہد خاقان عباسی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں پورٹ قاسم پر وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، منصوبے کے تحت پورٹ قاسم سے محمود کوٹ تک پہلے سے بچھائی پائپ لائن کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے جبکہ اپ گریڈیشن سے پائپ لائن میں ڈیزل کے ساتھ پیٹرول لے جانے کی صلاحیت بھی پیدا ہو گی۔

امریکی ایئرلائن کی وہ ایئر ہوسٹس جو 60 سال سے نوکری کررہی ہے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں پورٹ قاسم پروائٹ آئل پائپ لائن موٹرگیسولین منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی سنگ بنیاد کی تقریب میں موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کے معیارکوبھی بہتربنارہے ہیں ۔تیل کی روڈ کے ذریعے ترسیل سے زیادہ نقصان کا خطرہ ہوتا ہے ۔ پائپ لائن منصوبہ حساس نوعیت کا ہے،دنیا بھر میں تیل کی ترسیل پائپ لائنز کے ذریعے کی جاتی ہے۔ امید ہے تیل کی ترسیل کے منصوبے کا کام جلد سے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ٹینکرزکی بڑی تعداد نظام میں ہونے سے حادثات کا خطرہ رہتا ہے اور ٹینکرز سیکنڈری تیل کی ترسیل کریں گے، ان کے کام میں کمی نہیں آئے گی۔ ٹرانسپورٹرز کے کاروبارکا خیال رکھا ہے،منصوبے سے ان کے کاروبارکو نقصان نہیں پہنچے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی