ٹرمپ کا جارحانہ رویہ عالمی سطح پر مزید اتحاد کا متقاضی ، امریکی فیصلے کے خلاف قراردادکی حمایت کرنے والے ممالک کا کردار قابل ستائش ہے:سینیٹر ساجد میر

ٹرمپ کا جارحانہ رویہ عالمی سطح پر مزید اتحاد کا متقاضی ، امریکی فیصلے کے خلاف ...
ٹرمپ کا جارحانہ رویہ عالمی سطح پر مزید اتحاد کا متقاضی ، امریکی فیصلے کے خلاف قراردادکی حمایت کرنے والے ممالک کا کردار قابل ستائش ہے:سینیٹر ساجد میر

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا جارحانہ رویہ عالمی سطح پر مزید اتحاد کا متقاضی ہے ، اقوام متحدہ میں امریکی فیصلے کے خلاف قراردادکی حمایت کرنے والے ممالک کا کردار قابل ستائش ہے، پاکستان کا امریکی دھمکیوں کے باجود فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑا رہنا حوصلہ افزا اقدام ہے، قبلہ اول بیت المقدس کی حفاظت بھی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور،نوازشریف سے جاتی امراءمیں کارکنوں کی ملاقات، سرگودھا جلسے کی تیاریوں کی ہدایت

جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اب زیادہ دیر تک عالمی رائے عامہ کو یرغمال نہیں بناسکتا، امریکہ کی دھونس اور دھاندلی اب برداشت نہیں کی جاسکتی ،فلسطین کے مسئلہ پر عالم اسلام متحدہے، امریکہ کو سلامتی کونسل میں قرارداد کی وسیع پیمانے پر حمایت سے سبق سیکھنا چاہیے اور اسے ہٹ دھرمی ترک کرکے اپنا فیصلہ واپس لے لینا چاہیے۔ پروفیسر ساجدمیر نے کہا کہ فلسطین کی حمایت اور بیت المقدس کا دفاع پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے اور حالیہ دھمکیوں کے باوجود پاکستان نے فلسطینیوں کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھ کر قومی امنگوں کی ترجمانی کی ہے ،یہ سچ ہے کہ اس قراداد کے ذریعے پوری عالمی برادری نے امریکا کو پیغام دیا کہ اس کے غیرقانونی اقدام کی حمایت نہیں کی جائے گی، اقوام متحدہ کو عالمی پارلیمنٹ کی حیثیت حاصل ہے اور یہی وہ درست پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو پیغام دیا گیا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

لائیو ٹی وی پروگرامز اور  اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /سیالکوٹ