لائیو سٹاک سہولت سنٹرصادق آباد پرچوکر ونڈا اور ویکسین دستیاب نہیں،عملہ کسانوں کو ٹرخا دیتا ہے

لائیو سٹاک سہولت سنٹرصادق آباد پرچوکر ونڈا اور ویکسین دستیاب نہیں،عملہ ...
لائیو سٹاک سہولت سنٹرصادق آباد پرچوکر ونڈا اور ویکسین دستیاب نہیں،عملہ کسانوں کو ٹرخا دیتا ہے

  

صادق آباد(زرعی رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک نے پورے پنجاب میں لائیو سٹاک سہولت سنٹرز قائم کئے تھے لیکن اکثر علاقوں کے کسانوں کو ان سہولت سنٹروں پر کسی قسم کی سہولت میسر نہیں۔ صادق آباد کے کسان محمودالحسن نے بتایا ہے کہ ان کے علاقے اور پورے پنجاب میں سیکریٹری لائیو سٹاک کی طرف سے لائیو سٹاک سہولت سنٹرز متعارف کروائے گئے تھے۔ جن سے ونڈا،چوکر،نمک، اور ویکسینیں وغیرہ حاصل کرنے کی نوید سنائی گئی تھی ۔ لیکن اب ان سہولت سینٹروں پر ان میں سے کوئی ایک چیز بھی نہیں مل رہی ۔ کسان جب چوکر ونڈا اور ویکسین لینے جاتے ہیں تو عملہ ٹکا سا جواب دیتا ہے انہوں نے بتایا کہ ان سینٹروں پر تعینات عملہ انتہائی سست اور نا اہل لوگوں پر مشتمل ہے۔سیکرٹری لائیو سٹاک کو فوری اس صورتحال کا جائزہ لینا چاہئے۔

مزید : کسان پاکستان