چنیوٹ، نہرلوئر چناب میں شگاف پڑگیا
چنیوٹ(صباح نیوز)فیصل آباد روڈ پر پل ڈینگرو کے قریب نہر لوئر چناب میں شگاف پڑگیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انہارکا کہناہے کہ 131لونیوالا، 128 ٹھٹھیاں کالونی اور ڈیرہ آرائیاں کے اطراف پانی جمع ہوگیا۔متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقلی کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ شگاف کے باعث کئی ایکڑاراضی زیرآب آچکی ہے۔ دوسری جانب امدادی ٹیمیں اری گیشن ڈپارٹمنٹ کی مدد کے لیے پہنچ گئی ہیں اور امدای کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے ۔