اتحادی ممالک ایک دوسرے کو نوٹس نہیں دیتے ،امریکی دھمکی پر پاکستان کا جواب

اتحادی ممالک ایک دوسرے کو نوٹس نہیں دیتے ،امریکی دھمکی پر پاکستان کا جواب
اتحادی ممالک ایک دوسرے کو نوٹس نہیں دیتے ،امریکی دھمکی پر پاکستان کا جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ اتحادی ایک دوسرے کو نوٹس جاری نہیں کیا کرتے،امریکہ نوٹس ان لوگوں کو جاری کرے  جو افغانستان میں منشیات کی پیدوار، غیر سرکاری اور انتظامی مقامات کی توسیع، صنعتی پیمانے پر بد عنوانی، حکومت کو ختم کرنے اور داعش کو یہاں جڑیں مضبوط کرنے کی اجازت دینے میں ملوث ہیں۔

وزیر اعظم نے پورٹ قاسم پر وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، 15 ارب روپے لاگت کا منصوبہ 20 ماہ میں مکمل ہوگا: شاہد خاقان عباسی

امریکی نائب صدر مائیک پینس کے پاکستان کے بارے میں بگرام کے ہوائی اڈے پر دیے جانے والے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ یہ بیان امریکی انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے تفصیلی مذاکرات کے منافی ہے۔ اصل ضرورت امن اور مصالحت پر توجہ مرکوز کرنے کی ہے۔


واضح رہے کہ گذشتہ رو ز افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے کے موقع پر امریکی نائب صدر نے کہا تھاپاکستان نے ایک لمبے عرصے تک طالبان اور متعدد دہشت گرد تنظیموں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی ہیں تاہم اب وہ دن گزر چکے ہیں۔ہم نے اس جنگ کو اپنی شرائط کے ساتھ جیتنے کا عزم کر رکھا ہے اور ہم اپنے اتحادوں کے ساتھ مل کر افغانستان آئے ہیں تاکہ یہاں کے لوگوں کو آزادی دلائیں اور دہشت گردوں کو روک سکیں کہ وہ کبھی بھی دوبارہ ہماری سرزمین کے لیے خطرہ نہ بن سکیں، ہم اس جنگ میں شامل رہے ہیں اور ہم اس کے ذریعے اس کا اختتام دیکھیں گے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز اور اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

اہم خبریں -قومی -