اداکارہ کاجل اپنے بیٹے کے ساتھ فلم کرنے کی خواہشمند

اداکارہ کاجل اپنے بیٹے کے ساتھ فلم کرنے کی خواہشمند
اداکارہ کاجل اپنے بیٹے کے ساتھ فلم کرنے کی خواہشمند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (یوا ین پی)بھارتی اداکارہ کاجل اپنے بیٹے کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہاں ہیں ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں بھارتی اداکار اجے دیوگن کی اہلیہ اداکارہ کاجل کا کہناتھاکہ میرے بچے ابھی بہت چھوٹے ہیں وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے ،اگر بچوں نے والدین کی طرح بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تو ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی تاہم یہ قبل از وقت ہے کہ وہ اپنے مستقبل میں کیا کرنا چاہتے ہیں۔کاجل نے خواہش ظاہر کی کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ بالی ووڈ میں میری زندگی کی وہ آخری فلم ہو جو وہ اپنے بیٹے کے ساتھ بنائیں گی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

تفریح -