وزیراعظم کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، سی پیک کے تحت تعمیراتی سامان کی درآمد پر ڈیوٹی ختم

وزیراعظم کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، سی پیک کے تحت تعمیراتی ...
وزیراعظم کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، سی پیک کے تحت تعمیراتی سامان کی درآمد پر ڈیوٹی ختم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سی پیک منصوبے کے تحت درآمد کئے جانے والے تعمیراتی میٹریل پر ڈیوٹی ختم کردی گئی ،ٹیکس کی چھوٹ پشاور سے کراچی اور سکھر سے ملتان تک میٹریل پر دی جائے گی۔

والدہ سکھ تھیں، اس حساب سے ’’سردار‘‘بھی ہوں :امیتابھ بچن 22 دسمبر 2017 (18:38)

اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کپاس کی امپورٹ پر ٹیکس کی چھوٹ کی سمری بھی ایجنڈے میں زیرغور رہی جب کہ آٹو سپئیر پارٹس اور ٹائر پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کیے جانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ ایف بی آر کی جانب سے عائد متعدد اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے سمیت شوگرمل مالکان سے سرپلس 0.3 ایم ایم ٹی چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ کے پی اور پنجاب حکومت کے نیٹ ہائیڈل پرافٹ کے بقایاجات کی ادائیگی کی بھی منظوری دے دی جب کہ کسانوں سے سرکاری قیمت پر گنے کی خریداری اور بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی /بزنس /علاقائی /اسلام آباد