ٹیلی کام فراڈ میں ملوث 13 تائیوانی شہریوں کو چین میں سزائیں

ٹیلی کام فراڈ میں ملوث 13 تائیوانی شہریوں کو چین میں سزائیں
ٹیلی کام فراڈ میں ملوث 13 تائیوانی شہریوں کو چین میں سزائیں

  

بیجنگ(صباح نیوز)چین کی عدالت نے ان 13 تائیوانی شہریوں کو مختلف المیعاد سزائیں سنائی ہیں،جو ایک بڑے ٹیلی کام فراڈ میں ملوث ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گرفتارافراد کو2 سے15 برس تک کی سزائیں سنائی گئی ہیں،ان ملزمان کو قید کی سزاوں کے علاوہ بھاری جرمانوں کا بھی سامنا کرنا ہو گا۔دوسری جانب تائیوان کی حکومت نے ان سزاوں پر چین سے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے شہریوں کو واپس کرے اور ان کو فراڈ کے تحت سزائیں دینا تائیوانی عدالت کا کام ہے۔واضح رہے کہ چین اور تائیوان کے تعلقات میں حالیہ مہینوں میں تناو پیدا ہوا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی