’ کل میں نے اپنی ڈاک کھولی تو اُس میں ایک نامعلوم شخص کی طرف سے خط بھی تھا، اُسے کھولتے ہی میری پوری زندگی تباہ ہو گئی، لکھا تھا کہ۔۔۔ ایک خط نے نوجوان لڑکی کی پوری زندگی بدل دی، سوشل میڈیا پر ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کسی کو چکرا کر رکھ دیا

’ کل میں نے اپنی ڈاک کھولی تو اُس میں ایک نامعلوم شخص کی طرف سے خط بھی تھا، ...
’ کل میں نے اپنی ڈاک کھولی تو اُس میں ایک نامعلوم شخص کی طرف سے خط بھی تھا، اُسے کھولتے ہی میری پوری زندگی تباہ ہو گئی، لکھا تھا کہ۔۔۔ ایک خط نے نوجوان لڑکی کی پوری زندگی بدل دی، سوشل میڈیا پر ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کسی کو چکرا کر رکھ دیا

  

لندن(نیوز ڈیسک) کبھی کبھار بیٹھے بٹھائے انسان کی زندگی میں ایسا بھونچال آ جاتا ہے کہ اسے سمجھ ہی نہیں آتی کہ کیا کرے اور کیا نا کرے۔ کچھ ایسا ہی اس برطانوی خاتون کے ساتھ ہوا، جس نے ایک دن اپنی ڈاک کھولی تو زندگی کا سب سے بڑا صدمہ اس کا منتظر تھا۔ دی مرر کے مطابق اس خاتون نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا تذکرہ ویب سائٹ BabyCentre پر کیا ہے اور انٹرنیٹ صارفین سے درخواست کی ہے کہ اس کی رہنمائی کی جائے۔ خاتون نے یہ مسئلہ کچھ یوں بیان کیا ہے:

”گزشتہ روز مجھے کسی نامعلوم شخص کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے۔ مجھے معلوم نہیں کہ یہ خط بھیجنے والا کون ہو سکتا ہے لیکن اس میں کچھ ایسی باتیں لکھی گئی ہیں کہ میری زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ خط لکھنے والے کا کہنا ہے کہ میرا شریک حیات کسی اور خاتون کے ساتھ خفیہ تعلقات استوار کئے ہوئے ہے۔ اس نے میرے شریک حیات کے ایک فیس بک اکاﺅنٹ اور ایک ٹنڈر اکاﺅنٹ کی معلومات بھی بھیجی ہیں، اور میں ان دونوں سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے ناواقف تھی۔ ہم گزشتہ دو سال سے اکٹھے رہ ہیں اور حال ہی میں نئے گھر میں منتقل ہوئے ہیں۔ ہم دونوں مستقبل کے سہانے خواب دیکھ رہے تھے اور آنے والے دنوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، عین اس وقت یہ انکشاف سامنے آنا ایک گہرا صدمہ ہے۔ میں ان باتوں پر یقین نہیں کر پا رہی لیکن اس گومگو میں ہوں کہ اب کیا کروں۔ اگر میں اس سے پوچھوں گی تو یقینا وہ اسے مذاق قرار دے کر نظر انداز کرنے کو کہے گا، لیکن میں بے حد پریشان ہو چکی ہوں۔ پلیز مجھے بتائیں کہ میں کیسے اس مسئلے کو حل کر سکتی ہوں۔“

اس خاتون کی دردمندانہ اپیل پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اپنے اپنے ’مفید‘ مشورے لے کر میدان میں آ گئی ہے۔ اپنے شریک حیات کو فوری طور پر اپنی زندگی سے نکال باہر کرنے سے لے کر اس خط کو سرا سر جھوٹ سمجھنے جیسے مشورے دئیے جا رہے ہیں، تاہم بیش تر صارفین نے تحمل سے کام لینے کو کہا ہے۔ ایک ایسے ہی صارف کا کہنا تھا ”دھواں وہیں سے اٹھتا ہے جہاں آگ ہوتی ہے۔ اگر کسی نے آپ کو اس معاملے سے آگاہ کرنے کی زحمت کی ہے تو اس کے پیچھے ضرور کوئی بات ہو سکتی ہے، لیکن اس کا یہ بھی مطلب نہیں کہ آپ کا شریک حیات آپ کو چھوڑنے کے چکر میں ہے۔ عین ممکن ہے کہ وہ ماضی میں کسی ایسی سرگرمی میں ملوث رہا ہو، اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی محض آپ کو باہمی تعلق خراب کرنے کی کوشش میں ہو۔ میں تو یہی کہوں گا کہ آپ اس معاملے میں اپنے شریک حیات سے بات کریں، اور اگر وہ آپ کو اپنی محبت کا یقین دلاتا ہے تو اس پر بھروسہ کرتے ہوئے اس بات کو بھول کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس