انسانوں کے ہسپتال میں اس گھوڑے کو اتنا تیار کروا کر کیوں لایا جا رہا ہے؟ حقیقت جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ کوئی ہسپتال ایسا بھی کر سکتا ہے

انسانوں کے ہسپتال میں اس گھوڑے کو اتنا تیار کروا کر کیوں لایا جا رہا ہے؟ ...
انسانوں کے ہسپتال میں اس گھوڑے کو اتنا تیار کروا کر کیوں لایا جا رہا ہے؟ حقیقت جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ کوئی ہسپتال ایسا بھی کر سکتا ہے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں لندن میں ایک گھوڑے کو سجا سنوار کرانسانوں کے ہسپتال میں ایک ایسے کام کے لیے لایا گیا اور آپ یہ سن کر حیرت میں ڈوب جائیں گے کہ یہ گھوڑا ہسپتال میں زیرعلاج ایک لڑکی کی عیادت کے لیے ہسپتال آیا تھا۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایک لڑکی E.coliانفیکشن کے باعث گزشتہ 13ہفتے سے یونیورسٹی کالج لندن ہسپتال میں داخل تھی۔ وہ گھڑ سواری کی انتہائی شوقین ہے اور اسے گھوڑے بے حد پسند ہیں چنانچہ جب اسے 3 مہینے سے زائد گھڑسواری سے محروم رہنا پڑا تو اس کی بہن نے ہسپتال میں ہی اس کی گھوڑے سے ملاقات کا بندوبست کر لیا۔

مریضہ کی بہن نے ہسپتال کی انتظامیہ سے گھوڑے کو ہسپتال لانے کی اجازت مانگی جو حیران کن طور پر انہوں نے دے بھی دی۔ چنانچہ گھوڑے کو سجا بنا کر ایمبولینس داخل ہونے کے راستے سے ہسپتال کے اندر لایا گیا اور وہاں سے لفٹ میں سوار کراکے 13ویں منزل پر مریضہ کے وارڈ تک پہنچایا گیا۔ اس دوران گھوڑے کے فضلہ کرنے خدشے کے باعث مسلسل ایک شخص باﺅل لیے اس کے پیچھے پیچھے رہا جبکہ ایک آدمی لگام سے پکڑے اسے وارڈ تک لے کر گیا۔

مریضہ کی بہن نے گھوڑے کے ہسپتال جانے اورلڑکی کی عیادت کرنے کی ویڈیو اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے جہاں صارفین سراپا حیرت بنے ہوئے ہیں۔ اس خاتون نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ ”میری بہن کو گھڑسوار سے دور ہوئے کافی وقت ہو گیا تھااور وہ بہت اداس تھی۔ اوپر سے کرسمس بھی آ رہا تھا تو میں اسے کرسمس پر خوش دیکھنا چاہتی تھی چنانچہ میں نے کرسمس کے تحفے کے طور پر اس کے لیے یہ سب اہتمام کیا۔میں ہسپتال انتظامیہ سمیت ان سب لوگوں کی مشکور ہوں جنہوں نے اس کام میں میری مدد کی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس