افغان سرحد پار سے دہشت گردوں کی ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ،3 اہلکار شہید :آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان فورسز کی صلاحیت میں کمی کی قیمت پاکستان کو ایک بار پھر چکانا پڑگئی ،دہشت گردوں نے افغان سرحد پار سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے 3اہلکاروں کو شہید کر دیا ،جبکہ جوابی کارروائی میں 5دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔
دو اہم مسلمان ممالک کے درمیان اچانک سخت جملوں کا تبادلہ ،یہ سعودی عرب اور ایران نہیں بلکہ ۔۔۔مسلم دنیا سے تشویشناک خبر آگئی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ایف سی اہلکار مہمند ایجنسی کے علاقے شنکرائی میں نئی سرحدی چوکی بنانے میں مصروف تھے جب ان پر سرحد پارسے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار جام شہادت نوش کر گئے ،جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی کردئیے، دہشت گرد لاشوں اور زخمیوں کو کاندھے پر لادھ کر وہاں سے بھاگ گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سرحد پارافغان فورسز کی صلاحیت میں کمی کی قیمت پاکستان چکارہاہے۔شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں میں حوالدار منیر خان،لانس نائیک ارشاد حسین اورسپاہی حق نواز خان شامل ہیں
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں