”تم میں تو ذرا بھی ہمت نہیں“ انٹرنیٹ پر ویڈیوز بنانے والے 17سالہ نوجوان نے مافیا کے سربراہ کو للکار دیا، اس کے فوراً ہی بعد اس کے ساتھ کیا کِیا گیا؟ جان کر کوئی بھی کانپ اٹھے

”تم میں تو ذرا بھی ہمت نہیں“ انٹرنیٹ پر ویڈیوز بنانے والے 17سالہ نوجوان نے ...
 ”تم میں تو ذرا بھی ہمت نہیں“ انٹرنیٹ پر ویڈیوز بنانے والے 17سالہ نوجوان نے مافیا کے سربراہ کو للکار دیا، اس کے فوراً ہی بعد اس کے ساتھ کیا کِیا گیا؟ جان کر کوئی بھی کانپ اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں نوجوان یوٹیوب سٹار نے اپنی ایک ویڈیو میں منشیات مافیا کے سربراہ کو للکار دیا لیکن اس کے چند دن بعد ہی اس نوجوان کا وہ حشر کر دیا گیا کہ سن کر ہی آدمی کانپ اٹھے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 17 سالہ جوآن لوئس لینگوانز روسلز نامی اس نوجوان نے ویڈیو میں میکسیکو کے خطرناک ترین منشیات مافیا ’جیلیسکو نیووا جنریشن‘ کے سربراہ نیمیسیو اوسیگوئیرا کروانٹس (Nemesio Oseguera Cervantes)، جو ’ایل مینچو‘کے نام سے بھی معروف ہے، کو ویڈیو میں گالیاں دی اور کہا کہ ”تم انتہائی بزدل انسان ہو، تم میں ذرا بھی ہمت نہیں ہے۔‘


اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے کچھ دن بعد جوآن میکسیکو کے شہر سینالوا میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایک بار میں پارٹی کر رہا تھا۔ اس نے غلطی یہ کی کہ اپنے انسٹاگرام پر اپنی لوکیشن شیئر کر دی جس کے کچھ ہی دیر بعد کئی مسلح افراد بار میں گھس آئے اور 15گولیاں اس کے جسم میں اتار دیں، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں بار کا 25سالہ سکیورٹی گارڈ بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔واضح رہے کہ ایل مینچو میکسیکو کامطلوب ترین شخص ہے اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت 50لاکھ ڈالر(تقریباً 50کروڑ روپے) مقرر کر رکھی ہے۔