بڑی جنگ کی تیاری؟ امریکہ نے اپنا سب سے خطرناک اور طاقتور ترین لڑاکا طیارہ اڑا دیا، مسلسل پرواز کا حکم دے دیا کیونکہ۔۔۔ انتہائی خطرناک خبر آ گئی

بڑی جنگ کی تیاری؟ امریکہ نے اپنا سب سے خطرناک اور طاقتور ترین لڑاکا طیارہ ...
 بڑی جنگ کی تیاری؟ امریکہ نے اپنا سب سے خطرناک اور طاقتور ترین لڑاکا طیارہ اڑا دیا، مسلسل پرواز کا حکم دے دیا کیونکہ۔۔۔ انتہائی خطرناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ جنگ کے لیے تیار رہیں۔ اس ہدایت کے فوری بعد امریکہ نے اپنا خطرناک ترین لڑاکا جہاز فضاءمیں بھیج دیا ہے اور اسے مسلسل پرواز کرتے رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ جہاز ای 6بی ہے جو خاص طور پر ایٹمی جنگ کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کے ذریعے امریکہ دنیا میں کسی بھی جگہ ایٹم بم گرا سکتا ہے۔


ایئرٹریفک کی مانیٹرنگ کرنے والی ویب سائٹ ’ایئربارن‘ کا کہنا ہے کہ اس وقت 4ای 6بی طیارے مشرقی اور مغربی کناروں پر مسلسل پرواز کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کو ایٹمی تجربات سے روکنے کے لیے امریکہ نے ہر حربہ آزما لیا ہے لیکن وہ اس سے باز نہیں آیا، جس کے بعد امریکہ نے یہ دنیا کا انتہائی خطرناک جنگی ہتھیار فضاءمیں بھیج دیا ہے۔ اس سے صورتحال تیسری ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے پے درپے متعدد ایٹمی تجربات کرکے دنیا کو تیسری ایٹمی جنگ کی نہج پر پہنچا دیا ہے اور یہ جنگ اسی سال چھڑ سکتی ہے کیونکہ امریکی صدر شمالی کوریا پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔