”میں نے اپنے ہوٹل میں خواتین کا داخلہ بند کر دیا ہے کیونکہ۔۔۔“ ہوٹل کے مالک نے اعلان کر دیا اور وجہ ایسی بتا دی کہ مرد بھی نہیں سوچ سکتے

”میں نے اپنے ہوٹل میں خواتین کا داخلہ بند کر دیا ہے کیونکہ۔۔۔“ ہوٹل کے مالک ...
 ”میں نے اپنے ہوٹل میں خواتین کا داخلہ بند کر دیا ہے کیونکہ۔۔۔“ ہوٹل کے مالک نے اعلان کر دیا اور وجہ ایسی بتا دی کہ مرد بھی نہیں سوچ سکتے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک ہوٹل کے مالک نے اپنے ہوٹل میں خواتین کا داخلہ بند کر دیا ہے اور اس صنفی تفریق کی ایسی وجہ بتادی ہے کہ ہر کوئی اس عجیب و غریب دلیل پر حیران رہ گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 53سالہ جان ہارٹ نامی اس شخص نے اپنے ہوٹل کے مرکزی دروازے پر بورڈ پر لکھ رکھا ہے کہ ”خواتین کا داخلہ منع ہے۔“ اس کا کہنا ہے کہ ”خواتین دردِ سر ہوتی ہیں اور مشکلات کا سبب بنتی ہیں جس کی وجہ سے میں انہیں پسند نہیں کرتاچنانچہ اپنے ہوٹل میں میں نے ان کا داخلہ بند کر دیا ہے۔“

رپورٹ کے مطابق جان ہارٹ کا خیال ہے کہ تھریسامے کو اپنے گھر کا کچن سنبھالنا چاہیے، ملک نہیں۔ دو بچوں کے باپ جان کا کہنا ہے کہ ”میری بیوی بہت اچھی عورت ہے لیکن خواتین مجھے قطعی پسند نہیں۔میں ان سے بات کرتا ہوں نہ ان کی طرف دیکھتا ہوں۔عورتیں کمزور ہوتی ہیں، وہ جھوٹ بولتی ہیں، بے وفائی کرتی ہیں۔ انہیں گاڑی بھی ٹھیک سے چلانی نہیں آتی۔ بس وہ ایک ہی کام میں اچھی ہوتی ہیں اور وہ ہے ’لڑائی کرنا‘۔ “رپورٹ کے مطابق جان ہارٹ کے اس اقدام پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور دنیا بھر سے لوگ اسے خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے طعنے دے رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس