”امریکہ کے پاس طیارے ، اسلحہ اور ڈالر ہیں مگر اسے اب ۔۔۔۔۔۔“ ترک صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح پیغام دے دیا، امریکی صدر بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

”امریکہ کے پاس طیارے ، اسلحہ اور ڈالر ہیں مگر اسے اب ۔۔۔۔۔۔“ ترک صدر نے ...
”امریکہ کے پاس طیارے ، اسلحہ اور ڈالر ہیں مگر اسے اب ۔۔۔۔۔۔“ ترک صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح پیغام دے دیا، امریکی صدر بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

  

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ فلسطین کے معاملے کو جنرل اسمبلی میں پیش کیے جانے سے قبل امریکہ کے بیانات انسانی ضمیر میں گہرے زخم لگانے کا موجب بنے ہیں،میرے پاس طیارے ہیں ،بم ہیں، یہ کہتے ہوئے آپ اپنے کو طاقتور تصور نہیں کر سکتے،امریکہ کا ساتھ دینے والے محض اسرائیل اور اس طرح کے 5۔ 6 ملک ہی دیں گے، لیکن اس کے مد مقابل آپ کو 128 ملکوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کسی بھی ملک کو اپنی مالی اور سیاسی طاقت کے بل بوتے پر پوری دنیا کو دھمکیاں دینے کا حق حاصل نہیں ہے۔

’’ پاکستان کو بہت کچھ کھونا پڑے گا اگر۔ ۔ ۔ ‘‘ امریکی نائب صدر مائیک پینس بھی ٹرمپ کی زبان بولنے لگے

آک پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ضلعی رہنماوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوان کاہ کہنا تھا کہ ہم امریکہ کو ایک بار پھر یاد دہانی کراتے چلی ہماری یہ دنیا پانچ ملکوں سے بڑی ہے۔ خاص کر ایک ملک سے کئی گنا بڑی ہے بلکہ امریکہ سے196گنا بڑا ہے۔امریکہ نے کہا تھا کہ ہم سے ڈالر لیتے ہیں اور ہمارے سامنے ہی سر بلند کرتے ہیں۔ یہ کب ہوا کہ ریاستیں پیسوں کے ساتھ انسانوں کے ارادے اور جمہوریت کو خریدنے لگی ہوں؟ یہ سب جان لیں کہ جمہوری اقدار کو رقوم سے نہیں خریدا جا سکتا۔فلسطین کے مسئلے پرامریکہ کی جگ ہنسائی پر پوری دنیا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا تھا۔

براہ راست ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : بین الاقوامی