اس چینی شاعر نے اردو زبان میں شاعری کر کے پاکستانیوں کو حیران کردیا ،ویڈیو دیکھ کر آپ بھی اس کے اردو بولنے پر داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

اس چینی شاعر نے اردو زبان میں شاعری کر کے پاکستانیوں کو حیران کردیا ،ویڈیو ...
اس چینی شاعر نے اردو زبان میں شاعری کر کے پاکستانیوں کو حیران کردیا ،ویڈیو دیکھ کر آپ بھی اس کے اردو بولنے پر داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سی پیک پراجیکٹ پر کام شروع ہونے کے بعد پاکستان اور چینی باشندوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں کئی چینی انجینئرز اور لیبر سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ پانچ سالوں تک گوادر میں چینی باشندوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہو جائے گا۔ پاکستانی اور چینی لوگوں کے آپس میں تعلقات قائم ہونے سے تہذیب و تمدن اور ثقافت کا بھی تبادلہ ہوتا ہے جو کہ دونوں ملکوں کو مزید قریب لانے کے لیے نہایت ضروری بھی ہے۔پاکستان میں کام کے لیے آنے والے چینی باشندے اردو زبان پر بھی عبور حاصل کر رہے ہیں جن کی ویڈیوز بھی آپ نے وقتاً فوقتاً سوشل میڈ یا پر دیکھی ہو ں گی لیکن اب ایسے چینی شاعر کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو اردو زبان میں بھی شاعری کرتا ہے اور اس کے منہ سے اردو سن کر پاکستانی حیران رہ گئے ۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی روپورٹ کے مطابق اس چینی کا اصل نام چانگ شی ڑو آن ہے لیکن اردو دنیا میں انہیں انتخاب عالم کے نام سے جانا جاتا ہے ۔انتخاب عالم اپنے رہن سہن اور طرزِ بودوباش کے لحاظ سے مکمل چینی ہیں لیکن اردونے انہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنی زلفوں کا اسیر کر رکھا ہے۔وہ اردو میں شعر کہتے ہیں اور پاکستان ، بھارت کے علاوہ جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے، ان کا نام اردو کے ایک مستند شاعر کے طور پر جانااور پہچانا جاتا ہے۔ چانگ نے سات طالبعلموں کے گروپ کے ساتھ چار سال تک اردو کا درس لیا۔اس گروپ میں ایک لڑکی لی کیلی بھی شامل تھی جو اردو کی طرح ان کے قریب آتی چلی گئی اور پھر ان سے شادی کرنے کے بعد صابرہ سلطانہ کہلائی۔انتخاب عالم کے پسندیدہ شاعروں میں میرتقی میر، غالب، علامہ اقبال اور ابراہیم ذوق شامل ہیں لیکن فیض احمد فیض کو وہ اپنے دل کے زیادہ قریب محسوس کرتے ہیں اور انہی کے رنگ میں غزل کہتے ہیں۔

غالباََ چینی سے بھی شیریں ہے اردو دیکھئے
چین کا عالم بھی اب اس میں غزل خواں ہو گیا
انتخاب عالم نے پہلی نظم 1979میں لکھی، جب ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی ہوئی تھی۔بہت سے پاکستانی شاعروں کی طرح انتخاب عالم بھی بھٹو کی پھانسی پر انتہائی رنجیدہ تھے اور انہوں نے اپنے جذبات کااظہار ایک نظم کی صورت میں کیا۔ان کا شعری مجموعہ ”گل بانگ وفا“ کے نام سے اکادمی ادبیات پاکستان نے شائع کیا ہے۔پاک چین دوستی کو وہ ایک سدابہار گلشن کی طرح سمجھتے ہیں جہاں وفاکی خوشبودل و دماغ کو ہرلحظہ معطر رکھتی ہے۔
بشر بس غم اٹھانے کے لیے دنیا میں آتا ہے
دمِ آمد وہ روتا ہے، دمِ رخصت رلاتا ہے
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ویڈیو دیکھیں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -