اچھی فلمیں بن رہی ہیں لیکن ہمیں موضوعات کو تلاش کرنا ہوگا :فلم سٹار شان

اچھی فلمیں بن رہی ہیں لیکن ہمیں موضوعات کو تلاش کرنا ہوگا :فلم سٹار شان
اچھی فلمیں بن رہی ہیں لیکن ہمیں موضوعات کو تلاش کرنا ہوگا :فلم سٹار شان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)فلم سٹار شان نے کہا ہے کہ شدید خواہش ہے کہ پنجابی فلموں کا دور دوبارہ واپس آئے ،موجودہ دور میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں جن میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
تفصلات کے مطابق ایک انٹر ویو میں شان کاکہناتھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا عروج دیکھا ہے اس لئے خواہش ہے کہ یہ دور واپس آ جائے پنجابی فلموں نے ہماری انڈسٹری کو بڑا سہارا دیا اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں لیکن ہمیں موضوعات کو تلاش کرنا ہوگا ہمیں کسی کی بھی نقل کرنے کی بجائے اپنے معاشرے اور ثقافت کو مدنظر کھتے ہوئے سکرپٹ تیار کرنا ہونگے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

تفریح -