زرداری ، نیازی اورقادری ٹولہ ملک کو عدم استحکام کا شکار بنا رہا ہے: امیرمقام
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرا نجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ آصف زرداری، عمران خان اورطاہرالقادری ملک میں کونسی جمہوریت کی بقاءچاہتے ہیں بلکہ یہ تین کاٹولہ صرف پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں اورعوام میں بے یقینی پھیلارہے ہیں۔
اچھی فلمیں بن رہی ہیں لیکن ہمیں موضوعات کو تلاش کرنا ہوگا :فلم سٹار شان
سلام پورسوات میں سوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدرا نجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ 2018کے عام انتخابات میں عوام کی عدالت بیلٹ کے ذریعے قائد محمدنوازشریف اورعمران خان کی اہلیت کافیصلہ کرے گی،اپنی جان کی پرواہ کئے بغیرخیبرپختونخواکے عوام کی بلاامتیازخدمت کی ہے اورآئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویڑن کے سوئی گیس اوربجلی کے مسائل حل کرنے کاجوبیڑہ اٹھایاہے الحمداللہ اسے کامیابی سے پائیہ تکمیل تک پہنچارہے ہیں۔