فلپائن، خراب موسم کے باعث مسافر کشتی الٹ گئی ،4 افراد ہلاک ،7 لاپتہ

فلپائن، خراب موسم کے باعث مسافر کشتی الٹ گئی ،4 افراد ہلاک ،7 لاپتہ
فلپائن، خراب موسم کے باعث مسافر کشتی الٹ گئی ،4 افراد ہلاک ،7 لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منیلا ( آن لائن )فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے قریب خراب موسم کی وجہ سے مسافر کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 7 لاپتہ ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کشتی میں مجموعی طور پر 251 افراد سوار تھے جن میں سے 240 افراد کو سمندر میں موجود ماہی گیروں نے بچالیا۔کوسٹ گارڈز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ بظاہر خراب موسم کی وجہ سے آیا، کشتی میں 251 افراد سوار تھے جبکہ اس میں 286 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش تھی۔زندہ بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ کشتی صبح سویرے پورٹ سے روانہ ہوئی اور تقریباً 3گھنٹے بعد موسم خراب ہوگیا، تیز ہوائیں اور اونچی لہریں اٹھنے لگیں جس کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔ریسکیو اہلکاروں کے تحت اس حادثے میں 2 مرد اور2 خواتین ڈوب کر ہلاک ہوئے جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں