اسحاق ڈار کی بیماری کے حوالے سے ڈاکٹروں نے اہم فیصلہ کرلیا، بڑی خبر آگئی

اسحاق ڈار کی بیماری کے حوالے سے ڈاکٹروں نے اہم فیصلہ کرلیا، بڑی خبر آگئی
اسحاق ڈار کی بیماری کے حوالے سے ڈاکٹروں نے اہم فیصلہ کرلیا، بڑی خبر آگئی

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنماءمسلم لیگ(ن) اسحاق ڈار ان دنوں لندن میں مقیم ہیں جہاں پرا ن کا علاج جاری ہے، اب اسحاق ڈار کی ریڑھ کی ہڈی کی ایم آر آئی رپورٹ آگئی ، رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کی گردن کے کئی مہروں کی درمیانی ڈسک پھیل چکی ہیں اور ان کا فوری علاج انتہائی ضروری ہے۔

زرداری ، نیازی اورقادری ٹولہ ملک کو عدم استحکام کا شکار بنا رہا ہے: امیرمقام

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رہنماءمسلم لیگ(ن) اسحاق ڈار کی ریڑھ کی ہڈی کی ایم آر آئی رپورٹ آگئی ہے ،جس میں ان کی گردن کے کئی مہروں کی درمیان ڈسک پھیلنے کا انکشاف ہواہے ۔ ڈاکٹروں نے اسحاق ڈار کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ہسپتال میں ڈاکٹرز پہلے دواوں اور انجکشن سے علاج کرنے کی کوشش کریں گے اور اگر انجکشن سے فرق نہ پڑا تو اسحاق ڈار کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن ہوگا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی