بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 88 رنز سے شکست دے دی

بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 88 رنز سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اندور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو88رنز سے شکست دے دیتے ہوئے سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی،بھارت کی جانب سے 261رنز کے ہدف میں مہمان ٹیم   172رنز ہی بناپائی۔

طالبعلم نے سکول میں اپنی دوست کے ساتھ ایسا شرمناک کام کردیا کہ دیکھ کراستانی کی چیخیں نکل گئیں اور پھر۔۔۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم میدان میں آئی تو اس کی پہلی وکٹ36پر گری جب نیروشن ڈک ویلا 25رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے اس کے بعداپل ترنگا اور کوسل پریرا نے ٹیم کے مجموعے میں 109رنز کا اضافہ کیا جس میں ترنگا کے47رنز شامل ہیں ۔ان کو تیسر ا نقصان 155کے مجموعے پر ہو اکوسل پریرا 77رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔
سری لنکا کی پوری ٹیم 172کے مجموعے پر ہی ہمت ہار گئی۔
بھارت کی جانب سے یش چاہل نے چاراور کلدیپ یادیو نے تین وکٹیں حاصل کی۔
اس سے قبل بھارت نے مقررہ اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر 260رنز بنائے تھے ،ان کی اننگ میں کپتان روہت شرما کی 43گیندوں پر118رنز کی طوفانی اننگ شامل ہے جس میں 10چھکے اور 12چوکے شامل ہیں ۔روہت شرما نے اپنی اس اننگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر کی ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں 35گیندوں سنچری بنانے کے ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔لوکیش راہول بھی سری لنکن باﺅلرز کی درگت بنائے 49گیندوں پر89رنز جڑ گئے جس میں 8چھکے اور5چوکے شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -