پاکستان سمیت دنیامیں جہاں بھی جاتا ہوں جگنی کی فرمائش لازمی ہوتی ہے : عارف لوہار

پاکستان سمیت دنیامیں جہاں بھی جاتا ہوں جگنی کی فرمائش لازمی ہوتی ہے : عارف ...
پاکستان سمیت دنیامیں جہاں بھی جاتا ہوں جگنی کی فرمائش لازمی ہوتی ہے : عارف لوہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیامیں جہاں بھی جاتا ہوں جگنی کی فرمائش لازمی ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں عارف لوہار کا کہناتھا کہ زندگی میں جو پل بھی اچھے طریقے سے گزر جائے وہ بھی ایک نعمت ہے ،آج تک جو بھی گیت پیش کیا ہے اسے پذیرائی ملی ہے جس سے بڑا حوصلہ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جگنی کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور میں پاکستان سمیت دنیا میں جہاں بھی جاتا ہوں اس کی لازمی فرمائش آتی ہے اس لئے سنانی پڑتی ہے۔ آج جو کچھ بھی ہوں پاکستان کی وجہ سے مجھے اس پر فخر ہے ہر وقت وطن کی سلامتی کی دعائیں مانگتا ہوں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

تفریح -