انڈونیشیا میں کرسمس کے لیے انتہائی سخت سکیورٹی،2لاکھ اہلکار تعینات

انڈونیشیا میں کرسمس کے لیے انتہائی سخت سکیورٹی،2لاکھ اہلکار تعینات
انڈونیشیا میں کرسمس کے لیے انتہائی سخت سکیورٹی،2لاکھ اہلکار تعینات

  

جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا میں کرسمس اور نئے سال کے آغاز کے موقع پر سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک لاکھ80 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ اتنی بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی چند روز میں ایک درجن سے زائد شدت پسندوں کی گرفتاریوں کے بعد عمل میں آئی ۔بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ مختلف چھاپوں کے دوران13 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے متعدد کے شدت پسند گروہ اسلامک سٹیٹ سے روابط تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرسمس یا نئے سال کی تقریبات کے موقع پر دہشت گردی کا کوئی واضح امکان نہیں۔ تاہم سلامتی کی صورت حال کو یقینی بنانے کے لیے موثر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی