اسلام آباد میں کل 3روزہ سپیکرز کانفرنس کا انعقاد ہوگا، اہم ممالک کے پارلیمانی وفودشریک ہوں گے

اسلام آباد میں کل 3روزہ سپیکرز کانفرنس کا انعقاد ہوگا، اہم ممالک کے ...
اسلام آباد میں کل 3روزہ سپیکرز کانفرنس کا انعقاد ہوگا، اہم ممالک کے پارلیمانی وفودشریک ہوں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تین روزہ سپیکرزکانفرنس (کل) ہفتہ سے اسلام آباد میں شروع ہوگی، خطہ میں امن وخوشحالی، باہمی رابطوں کو فروغ دینے اور دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے پارلیمانی تعاون میں اضافہ پر تبادلہ خیال کرنے کےلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی میزبانی میں سپیکرز کانفرنس میں پاکستان، ایران، چین، روس، افغانستان اور تر کی کے سپیکرز پارلیمانی وفود کے ہمراہ شرکت کریں گے۔

اسحاق ڈار کی بیماری کے حوالے سے ڈاکٹروں نے اہم فیصلہ کرلیا، بڑی خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق کل بروز ہفتہ اسلام آباد میں تین روزہ سپیکرز کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔کانفرنس کا انعقاد سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کی خطہ کے ممالک کو پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے قریب لانے کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے رواں سال جون میں سیئول میں ہونے والی یورو ایشین سپیکرز کانفرنس کے موقع پر خطہ کے ممالک کے مابین رابطوں کو مضبوط بنانے اور دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کےلئے ان 6 ممالک کے سپیکرز کو کانفرنس کی تجویز پیش کی۔ کانفرنس کے انعقاد کے پیچھے سپیکر قومی اسمبلی کا خطہ کے ممالک کے مابین مکالمے اور رابطوں میں اضافے کا نظریہ کار فرما ہے جو ایک خوشحال معاشر ے کے قیام اور آئندہ آنے والی نسلوں کےلئے پائیدار ترقی کے حصول کےلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی /سیاست