شہر قائد میں رواں سال خودکشی کے واقعات میں 160 افراد ہلاک ہوئے: رپورٹ

شہر قائد میں رواں سال خودکشی کے واقعات میں 160 افراد ہلاک ہوئے: رپورٹ
شہر قائد میں رواں سال خودکشی کے واقعات میں 160 افراد ہلاک ہوئے: رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(صباح نیوز)رواں سال کراچی میں خودکشی کے واقعات میں160افراد ہلاک ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق ماہ جنوری میں خودکشی کے واقعات میں 5خواتین ، ایک تاجر ، ایک سیکیورٹی گارڈ سمیت 12 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔فروری میں ایف سی اہلکار ، خواتین اور ایک لڑکی سمیت16افراد نے خودکشیاں کی۔ مارچ میں 3خواتین سمیت 18 افراد نے خودکشی کی تھی اور پرسرار طور پر 2 افراد نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا جبکہ ماہ اپریل میں خودکشی کے واقعات میں 5خواتین سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے۔مئی میں خودکشی کے واقعات میں 8خواتین اورڈاکٹر سمیت20 افراد نے زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔ماہ جون میں خودکشی کے واقعات میں 7خواتین سمیت14افراد ہلاک ہوئے۔
ماہ جولائی 4خواتین سمیت 13افراد نے خودکشیاں کی، اگست میں خودکشیوں کے واقعات میں 14افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ماہ اکتوبر میں بھی خواتین سمیت 12نے پھندا لگاکرخودکشیاں کی۔ماہ نومبر میں 12افراد نے خودکشی کی تھی جبکہ یکم سے 19دسمبر کے دوران خودکشی کے واقعات میں 6افراد اپنے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں