پاکستانی انجینئر نے شادی کے موقع پر اپنی دلہن کو روبوٹ بنا کے تحفے میں دے دیا، یہ کیا کرتا ہے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے یہ تمام پاکستانی مردوں پر بازی لے گیا

پاکستانی انجینئر نے شادی کے موقع پر اپنی دلہن کو روبوٹ بنا کے تحفے میں دے ...
پاکستانی انجینئر نے شادی کے موقع پر اپنی دلہن کو روبوٹ بنا کے تحفے میں دے دیا، یہ کیا کرتا ہے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے یہ تمام پاکستانی مردوں پر بازی لے گیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کے موقع پر کوئی دولہا اپنی دلہن کو سونے کی بالیاں پہناتا ہے تو کوئی ہیرے کی انگوٹھی تحفے میں دیتا ہے، لیکن کراچی میں ایک دولہے نے انوکھا کام کر دیا، دلہن کو شادی کے تحفے کے طور پر روبوٹ دے دیاہے۔ 

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق انجینئر دولہے نے اپنی دلہن کے لئے یہ روبوٹ خود تیار کیا ہے۔ روبوٹ شادی کی تقریب میں بھی موجود تھا اور آنے والے مہمانوں کا مسکرا مسکرا کے استقبال بھی کر رہا تھا۔این ای ڈی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے انجینئر کا کہنا ہے کہ اس نے یہ روبوٹ اپنی دلہن کیلئے خاص طور پر بنایا ہے تاکہ یہ گھر کے کاموں میں اس کی مدد کر سکے۔ اس کا کہنا تھا کہ گھریلو ملازماؤں سے خواتین کو اکثر شکایات رہتی ہیں اور عموماً ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہ بتائے بغیر ہی کام چھوڑ کر چلے جاتی ہیں، ایسے میں روبوٹ بہترین معاون ثابت ہو گا کیونکہ وہ گھر چھوڑ کر جائے گا بھی نہیں اور ہمیشہ دیئے گئے حکم کے مطابق کام بھی کرے گا ۔

دلہن بھی یہ انوکھا تحفہ ملنے پر بہت خوش تھی ۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ روبوٹ سے گھر کی صفائی کروائے گی ، اسے سامان رکھنے اٹھانے اور بازار سے چیزیں لانے کے لئے بھی استعمال کرے گی ۔ شادی کے مہمان بھی اس روبوٹ کو دیکھ کر بڑے پر جوش نظر آئے۔ بچے بڑے سب ہی اس کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے ۔ تقریب میں شامل ایک مہمان کا کہنا تھا کہ اسے تو دولہا دلہن سے زیادہ روبوٹ سے مل کر خوشی ہو رہی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس